Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بھوسے پر عشر کا حکم
- Answered by
- مولانا سر فراز عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 1353-Mul
- Issued
- 24 شوال المکرم 1446ھ / 23 اپریل 2025 علم الافتاء اهلسنت
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم گندم کے بھوسے پر عشر ہوگا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ تو معلوم ہے کہ گندم پر عشر لازم ہوتا ہے ۔ پوچھنا یہ ہے کہ گندم کے بھوسے پر عشر لازم ہے یا نہیں ؟ جواب قوانین شرعیہ کے مطابق جس چیز سے زمین کے منافع حاصل کرنا مقصود ہو ، اس پر عشر لازم ہو تا ہے اور جس چیز سے زمین کے منافع حاصل کرنا مقصود نہ ہو، اس پر عشر لازم نہیں ہوتا۔ گندم کی فصل میں چونکہ گندم مقصود ہوتی ہے ، اس کا بھوسہ مقصود نہیں ہوتا ، لہذا گندم کے بھوسے پر عشر لازم نہیں ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.