Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تیرہ سال کی قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ
Question
کئی سالوں کی قضا نمازیں پڑھنے کا طریقہ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص پر 13 سال کی نمازیں قضنا ہوں تو وہ ان کی ادائیگی کیسے کرے گا؟ طریقہ بتا دیں ۔ جواب
Answer (beginning)
اولاً یہ جان لیں بلاوجہ شرعی نماز قضا کرنا سخت ناجائز و حرام اور گناہ ہے ، اس سے سچی توبہ کرنا اور فوت شدہ نمازوں کو جلد از جلد ادا کر کے اس کی تلافی کرنا ضروری ہے ۔ پوچھی گئی صورت میں ابتداء ان تیرہ سال کی نمازوں کا حساب کرے ، یوں کہ ہر روز کی بیس رکعتیں قضا شمار کرے یعنی دو رکعت فجر کے فرض ، چار ظہر کے ، چار عصر کے ، تین مغرب کے ، چار عشا کے اور وتر کی تین رکعتیں ۔ پھر عام نماز پڑھنے کی طرح ہر فوت شدہ نماز کی قضا پڑھے ، اس میں یوں بھی کر سکتا ہے کہ پہلے تمام فجر کی قناشدہ ادا کر لے پھر ظہر کی پھر عصر کی، اسی طرح بقیہ ، یا پھر سب نمازیں ساتھ ساتھ ادا کرتا جائے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
Appears in topics
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.