Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
الیکٹرک شیونگ مشین بیچنا کیسا ؟
Question
الیکٹرک شیونگ مشین بیچنا کیسا ؟ دارالافتاءاهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک بڑے سپر اسٹور میں الیکٹرک شیونگ مشین کا اسٹال ہے ، جہاں پر مختلف کمپنیز کے مختلف ماڈلز کی الیکٹرک شیونگ مشینز فروخت کرتا ہوں ، کسی نے مجھے بتایا ہے کہ یہ کاروبار ناجائز ہے ؟ کیا واقعی یہ کام ناجائز ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
الیکٹرک شیونگ مشین جسم کے بال صاف کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ، اگر چہ اس کا زیادہ تر استعمال داڑھی مونڈنے کے لئے ہوتا ہے ، لیکن اس کے باوجود یہ معصیت والے (ناجائز) کام میں استعمال کے لئے متعین نہیں ہے ، بلکہ بہت سے لوگ اور حجام (Barber) سر ، رخسار، گلے، بغل، سینہ اور دیگر اعضاء کے بال صاف کرنے کے لئے بھی الیکٹرک شیونگ مشین کا استعمال کرتے ہیں، لہذا شیونگ مشین کی خرید و فروخت کے بارے میں تفصیلی حکم یہ ہے کہ اگر بائع ( بیچنے والے) کو معلوم ہے کہ خریدار داڑھی مونڈنے کے لئے خرید رہا ہے ، تو اسے بیچنا جائز نہیں ، کیونکہ داڑھی ایک مشت رکھنا واجب اور ایک مشت سے کم کرنا یا سرے سے ہی مونڈ دینا،…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.