Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قضا نمازیں ادا کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟
Question
قضا نمازیں ادا کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے ذمہ بہت سی قضا نمازیں ہیں اور نمازیں زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کو یہ یاد نہیں کہ کس کس دن کی نمازیں قضا ہوئی ہیں، اب قضا نمازوں کا حساب کرنے کے بعد وہ ان کی ادائیگی کرنا چاہتا ہے، تو پوچھنا یہ تھا کہ ان نمازوں کی ادائیگی میں نیت کس طرح کی جائے گی کہ میں کس دن کی نماز ادا کر رہا ہوں ، کیونکہ اسے تو یہ یا دہی نہیں؟ نیز شریعت مطہرہ کی طرف سے ان نمازوں کو ادا کرنے کے طریقے میں کوئی تخفیف بھی ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
اولاً یہ بات ذہن نشین رہے کہ ہر عاقل، بالغ، مسلمان پر نماز پنجگانہ وقت پر ادا کرنا فرض اور بلا عذر شرعی ایک نماز کا ترک بھی ناجائز و حرام اور سخت گناہ ہے، ایسا کرنے والے پر تو بہ کرنے کے ساتھ قضا نماز کو جلد از جلد ادا کرنا بھی ضروری ہے۔ اور جہاں تک سوال کا تعلق ہے ، تو یادر ہے کہ اگر کسی کے ذمہ بہت زیادہ قضا نمازیں ہوں اور اسے یہ یاد نہ ہو کہ کس کس دن کی نمازیں قضا ہوئی ہیں ، تو آسانی کے پیش نظر اس کے لئے ہر نماز کی ادائیگی کے وقت یوں نیت کر لینا کافی ہے کہ میں سب سے پہلی یا سب سے آخری فلاں نماز ، مثلاً نماز فجر جس کی قضا مجھ پر لازم ہے ، اس کو ادا کرتا ہوں ، اسی طرح دیگر نمازوں میں بھی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
Appears in topics
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.