Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پلاٹ کی فائل بیچنا کیسا ہے؟
- Issued
- ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2023
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا پلاٹ کی فائل بیچنا جائز ہے ؟
Answer (beginning)
ہمارے ہاں پلاٹ کی فائل بیچنے کے چند طریقے رائج ہیں جن کی تفصیل اور حکم درج ذیل ہے : (1) پلاٹ کا محل و قوع معلوم ہے یعنی نقشے میں پلاٹ نمبر، گلی نمبر ، نیز کالونی سیکٹر وغیرہ سب چیزیں متعین ہیں اور بات نقشے تک محدود نہیں بلکہ حقیقت میں بھی اسی طرح ہے ، آپ پلاٹ پر کھڑے ہو کر دیکھنا چاہیں تو وہاں کھڑے ہو کر آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ یہ پلاٹ آپ خرید رہے ہیں البتہ بعض اوقات پلاٹ کا وجود بھی ہوتا ہے اور نقشہ میں بھی پتا ہوتا ہے کہ پلاٹ کہاں پر ہے ، صرف اتنا ہوتا ہے کہ ڈویلپمنٹ کے کام نہیں ہوئے ہوتے پلاٹ روڈ اور گلی سے حسی طور پر الگ سے ممتاز نہیں ہوتے تو اس سے کوئی شرعی خرابی واقع نہیں ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.