Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کرائے کے گھر کے میٹر کا کرایہ کس کے ذمہ؟

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم کرائے کے گھر کے میٹر کا کرایہ کس پر ہو گا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بجلی کے میٹر کا ماہانہ کرایہ ، کرائے دار کے ذمہ آئے گا یا مالک مکان کے ذمہ ؟ جواب جب کوئی شخص اپنا مکان کرائے پر دیتا ہے تو اس مکان کی بجلی وہ خود استعمال نہیں کرتا بلکہ کرائے دار استعمال کرتا ہے اور بجلی استعمال کرنے والا ہی ادارے کی بجلی خرید نے والا ہے لہذا اسی یعنی کرائے دار پر اس بل کی ادائیگی لازم ہے ، بل میں ہی میٹر کرایہ بھی لگ کر آتا ہے اور عرف یہی ہے کہ مکمل بل جس میں میٹر کا کرایہ اور دیگر ٹیکسز بھی ہوتے ہیں وہ سب کرایہ دار کے ہی ذمہ ہوتا ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.