Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا عورت کی شرمگاہ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم روزے کی حالت میں عورت کا اپنی شرمگاہ میں دوائی ڈالنا دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عورت کی شرمگاہ میں دوا ڈالنا روزے کو توڑ دیتا ہے ؟ جواب روزے کی حالت میں عورت کا اپنی شرمگاہ میں دوا ڈالنا مفسد صوم ( یعنی روزہ توڑ دینے والا) ہے ۔ لہذا اگر کوئی عورت روزے کی حالت میں اپنی شرمگاہ میں دوا (مثلا قطرے) ڈالے یا کوئی ایسی گولی رکھے جو گھل کر اندر جاتی ہو، تو دوا کے اندر پہنچ جانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جائے گا ۔ اس لیے روزے کی حالت میں عورت کے لیے شرمگاہ میں دوا ڈالنے کی شرعاً اجازت نہیں ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.