Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بخاری سید کون ہیں؟

Answered by
ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری مدنی
Fatwa no.
050-FatwaQA
Issued
14 ربیع الاول 1448ھ / 28 اگست 2026ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم بخاری سید کون ہیں ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بخاری سید کون ہیں؟ جواب بخاری سادات بر صغیر پاک و ہند کے سب سے معروف، معتبر اور قدیم سادات کے خاندانوں میں سے ہیں ۔ کتب انساب کے مطابق بخاری سادات کو اس وجہ سے بخاری کہا جاتا ہے کہ ان کے جدا مجد سید جلال الدین سرخ پوش بخاری رحمہ اللہ وسطی ایشیا کے تاریخی اور علمی شہر "بخارا (موجودہ ازبکستان) سے ہجرت کر کے بر صغیر تشریف لائے تھے ۔ پھر جو آپ سے آگے نسل چلی، اُن کو بخاری سید کہا جا تا تھا ، کیونکہ آپ بخارا سے تشریف لائے تھے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.