Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بچوں کو صَف میں کہاں کھڑا کریں؟
- Issued
- ماہنامہ فیضان مدینہ فروری 2018ء
Question
دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچوں کو مسجد کی صف میں کھڑا نہیں کیا جاتا اس کا شرعی مسئلہ کیا ہے ؟
Answer (beginning)
وہ بچے جو عقل مند اور نماز کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، ایسے بچوں کے متعلق شرعی حکم یہ ہے کہ ان کی صف مردوں کی صف کے بعد علیحدہ سے بنائی جائے۔ ہاں اگر بچہ صرف ایک ہے تو اس کے لئے الگ سے صف بنانے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ مردوں کی صف میں بھی کھڑا ہو سکتا ہے ، چاہے صفر کے درمیان میں کھڑا ہو یا کونے میں ، دونوں میں کوئی حرج نہیں۔ اور وہ بچے جو اتنے چھوٹے ہیں کہ ان کو نماز کی بھی سمجھ بوجھ نہیں تو ان کو صف میں کھڑا نہیں کر سکتے ، چاہے ایک ہو یازیادہ کیونکہ ایسے بچوں کی نماز ہی معتبر نہیں اور صف میں جہاں ایسا بچہ کھڑا ہو گا گویا وہاں سے صف خالی رہے گی اور یہ شرعاً ممنوع و ناجائز ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.