Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں ہاتھوں سے قمیص یا شلوار صحیح کرنے کا شرعی حکم

Answered by
مفتی فضیل صاحب مدظله العالی

Question

دَارُ الإِفْتَاء أَبْلَسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ دوران نماز ، سجدے میں جاتے ہوئے اور سجدہ سے قیام کی طرف اٹھتے وقت دونوں یا ایک ہاتھ سے قمیص یا شلوار صحیح کرتے ہیں۔ اُن کا یہ عمل کرنا کیسا ہے ؟ بیان فرمادیں۔ سائل: قارئین کرام (ماہنامہ فیضان مدینه )

Answer (beginning)

سوال میں ” صحیح کرتے ہیں کے الفاظ مبہم ہیں اس سے کیا مراد ہے سوال میں اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔ اگر مراد کپڑا سمیٹتا ہے جیسا کہ بہت سے لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ جب سجدے میں جاتے ہیں تو شلوار اوپر کی طرف کھینچ لیتے ہیں یا قمیص کا دا من اٹھالیتے ہیں تو اس طرح کرنا مکروہ تحریمی یعنی ناجائز و گناہ ہے کہ یہ گفت ثوب ہے جس سے حدیث شریف میں منع فرمایا گیا ہے اور ایسی صورت میں نماز دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.