Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ہر کام اللّٰہ کی مرضی سے نہیں ہوتا کہنا کفر ہے؟

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ نومبر 2017

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے اپنے دوست بکر سے کہا: ”یہ چیز تمہیں نہیں مل سکتی۔“ بکر نے جواب دیا: ”اللہ چاہے گا تو مل جائے گی۔“ زید نے کہا: "ہر کام اللہ کی مرضی سے نہیں ہوتا، کچھ کاموں میں بندوں کا بھی اختیار ہوتا ہے۔ سوال یہ پوچھنا ہے کہ بکر کا یہ جواب کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

صورت مسئولہ میں زید پر حکم کُفر بالکل واضح ہے اور اس پر فرض ہے کہ وہ تو بہ و تجدید ایمان کرے اور اگر شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح کرے کیونکہ بکر کے قول یعنی اللہ چاہے گا تو مل جائے گی۔“ کے جواب میں جو اس نے جملہ بولا کہ ہر کام اللہ کی مرضی سے نہیں ہوتا۔۔ الخ، اس کا واضح طور پر صاف مطلب یہی بنتا ہے کہ کچھ کام اللہ عزو جل کے چاہنے کے بغیر بھی ہو جاتے ہیں حالانکہ ایسا عقیدہ رکھنا صریح کفر اور اسلامی عقیدوں کا انکار ہے اس لئے کہ قرآن و حدیث میں بیان کردہ صحیح عقیدہ یہ ہے کہ چھوٹا بڑا ہر کام اللہ تعالی کے چاہنے سے ہی ہوتا ہے، اس کی چاہت اور ارادے کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو سکتا حتی کہ اگر وہ نہ چاہے تو…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.