Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پھوپھی اوربھتیجی کونکاح میں جمع کرناکیسا؟
Question
دَارُالْإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بیوی کے نکاح میں ہوتے ہوئے اس کی بھتیجی سے نکاح کرنا جائز ہے؟
Answer (beginning)
بیوی کے نکاح میں ہوتے ہوئے بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا حرام ہے۔ اس حوالہ سے ضابطہ یہ ہے کہ دو عورتیں کہ اُن میں جس ایک کو مرد فرض کریں، دوسری اس کے لئے حرام ہو ایسی دو عورتوں کو نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں مثلا دو بہنیں کہ ایک کو مرد فرض کریں تو بھائی بہن کا رشتہ ہوا۔ یا پھوپھی، بھتیجی کہ پھوپھی کو مرد فرض کریں تو چا بھتیجی کارشتہ ہوا اور بھتیجی کو مرد فرض کریں تو پھوپھی، بھتیجے کارشتہ ہوا۔ یا خالہ ، بھانجی کہ خالہ کو مرد فرض کریں تو ماموں، بھانجی کا رشتہ ہوا اور بھانجی کو مرد فرض کریں تو بھانجے ، خالہ کا رشتہ ہوا، لہذا ایسی دو عورتوں کو نکاح میں جمع کرنا حرام ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.