Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بیوی کا شوہر سے گھر اپنے نام کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
- Answered by
- مفتی فضیل صاحب مدظله العالی
- Fatwa no.
- 0335:Fmd
- Issued
- 20 جمادی الثانی 1438ھ /20 مارچ2017ء
Question
دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ میری زوجہ چند ماہ سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ اپنا گھر میرے نام کرو اور میرے مطالبہ پورا نہ کرنے کی وجہ سے حقوقِ زوجیت ادا نہیں کرتی برائے کرم ہماری اس معاملے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔
Answer (beginning)
شوہر پر بیوی کو رہائش مہیا کر نالازم ہے لیکن اس کے لیے مکان کی ملکیت بیوی کے نام کرناضروری نہیں ہے لہذا بیوی کا ایسا مطالبہ کرنا سراسر باطل ہے۔ شوہر کے کہنے پر بھی عورت کا بلا عذر شرعی حق زوجیت ادا نہ کرنا گناہ کبیرہ ہے اور بحکم حدیث ایسی عورت پر فرشتے لعنت کرتے ہیں لہذا آپ کی زوجہ کو چاہیے کہ اس گناہ سے سچی توبہ کریں اور شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے شوہر کی اطاعت بجالائیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.