Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سونا بطورِ قرض لیا تو سونا ہی واپس کرنا ہوگا

Answered by
مفتی علی اصغر صاحب مدظله العالی
Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ رمضان المبارک 1442ھ مئی 2021

Question

دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تین سال پہلے میرے بھائی کو پیسوں کی ضرورت تھی میرے پاس بائیس کریٹ سونے کے تین بسکٹ تھے جو میں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے رکھے ہوئے تھے میں نے یہ سونے کے بسکٹ بطور قرض اپنے بھائی کو دے دیئے ساتھ میں یہ کہا کہ جب میری بیٹی کی شادی ہو گی تو آپ مجھے اسی کریٹ کے سونے کے بسکٹ دے دیجئے گا تا کہ میں اپنی بیٹی کا کچھ زیور بنوالوں ، بھائی نے اس وقت پیسوں کی ضرورت کی وجہ سے وہ بسکٹ بیچ دیئے جو کہ ڈیڑھ لاکھ کے بکے تھے ، اب کچھ عرصے بعد میری بیٹی کی شادی ہونے والی ہے میں بھائی سے اپنا سونا طلب کر رہا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سونے کی قیمت بہت بڑھ چکی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ میں ڈیڑھ لاکھ روپے دوں گا جبکہ میر امطالبہ یہ ہے کہ میں نے سونے کے بسکٹ دیئے تھے لہذا مجھے آپ سونے کے بسکٹ دیں، برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ میر امطالبہ شرع درست ہے یا نہیں؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں آپ کا سونے کے بسکٹ کا مطالبہ کر ناشر عادرست ہے ، آپ کے بھائی پر لازم ہے کہ وہ آپ کو قرض کی واپسی سونے ہی کی صورت میں کریں کیونکہ سونا مثلی چیز ہے اور مثلی چیز جب قرض میں دی جائے تو لوٹاتے وقت اس کی مثل ہی دینا لازم ہے اس کے مہنگے یاستے ہونے کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔ صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:“ جو چیز قرض دی جائے ، لی جائے اس کا مثلی ہو نا ضرور ہے یعنی باپ کی چیز ہو یا تول کی ہو یا گنتی کی ہو مگر گفتی کی چیز میں شرط یہ ہے کہ اس کے افراد میں زیادہ تفاوت نہ ہو جیسے انڈے، اخروٹ، بادام اور اگر گنتی کی چیز میں تفاوت…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.