Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پندرہ شعبان کا روزہ اور اس رات عبادت کی فضیلت
- Issued
- ماہنامہ فیضان مدینہ شعبان المعظم 1442ھ اپریل
Question
دَارَ الْإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا پندرہ شعبان کاروزہ رکھنا اور رات کو عبادت کرنا حدیث سے ثابت ہے؟
Answer (beginning)
جی ہاں ! حدیث پاک میں شعبان المعظم کی پندرھویں رات کو عبادت کرنے اور پندرہ شعبان المعظم کا روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی گئی چنانچہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جب شعبان کی پندرھویں رات آجائے تو اس رات کو قیام کرو اور دن میں روزہ رکھو کہ رب تعالیٰ غروب آفتاب سے آسمان دنیا پر خاص تجلی فرماتا ہے اور کہتا ہے ، ہے کوئی مغفرت کا طلب کرنے والا کہ اسے بخش دوں! ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اسے روزی دوں! ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اسے عافیت بخشوں! ہے کوئی ایسا ہے کوئی ایسا! اور یہ طلوع فجر تک فرماتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.