Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شادی کے بعد میکا وطنِ اصلی رہتا ہے؟

Question

(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک عورت حیدر آباد کی رہنے والی ہے ، اس کی شادی کراچی میں ہوئی ہے اور حیدر آباد سے مستقل طور پر رہائش ختم کر کے شوہر کے ساتھ کراچی میں رہنے لگ گئی ہے۔ جب وہ عورت چار پانچ دن کے لئے اپنے میکے (حیدر آباد) جائے گی ، تو وہاں نماز مکمل پڑھے گی یا قصر کرے گی؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں وہ عورت جب اپنے شہر حیدرآباد سے رہائش ختم کر کے مستقل طور پر شوہر کے ساتھ کراچی میں رہنے لگ گئی ہے ، تو حیدر آباد اس کا وطن اصلی نہیں رہا، لہذ ا جب وہ پندرہ دن رات سے کم کے لئے میکے آئے گی، تو نماز میں قصر کرتے ہوئے چار رکعت فرض کی جگہ دور کعت فرض پڑھے گی، کیونکہ عورت اگر شادی کے بعد شوہر کے شہر میں رہنے لگ جائے اور میکے میں رہائش کو مستقل طور پر ختم کر دے، تو عورت کا میکا اس کا وطن اصلی نہیں رہتا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.