Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قسم توڑنے کا کفارہ ادا کرنے کا طریقہ

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ رجب المرجب 1442ھ / مارچ 2021 ء

Question

(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قسم کے کفارے میں کھانے یعنی دس صدقہ فطر کی بننے والی قیمت کا حساب لگا کر اتنی رقم کی دینی کتب خرید کر شرعی فقیر طالب علم یا عالم دین کو پیش کرنے سے قسم کا کفارہ ادا ہو جائے گا یا نہیں ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں ان کتابوں کی قیمت دس صدقہ فطر کی قیمت کے برابر ہو ، تو شرعی فقیر طالب علم یا عالم دین کو ان کتابوں کا قسم کے کفارے کی نیت سے مالک بنا دینے سے کفارہ ادا ہو جائے گا، بشر طیکہ دس افراد کو الگ الگ ایک صدقہ فطر کی قیمت کی کتابوں کا مالک بنائیں یا ایک ہی فرد کو دیں، تو ایک ساتھ دینے کی بجائے دس دن تک ایک ایک الگ صدقہ فطر کی قیمت کی کتابیں دیں۔ اس مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ قسم توڑنے والے پر قسم کے کفارے کی نیت سے ایک غلام آزاد کرنا یا دس مسکینوں کو کپڑے پہنانا یا انہیں دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلانا لازم ہو تا ہے اور اسے اس بات کا بھی اختیار ہوتا ہے کہ چاہے تو کھانے کے بدلے میں ہر…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.