Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مقیم تیسری و چوتھی رکعت میں کتنی دیر خاموش کھڑا رہے گا؟

Fatwa no.
3720-WAT
Issued
12 شوال المکرم 1446ھ / 11 اپریل 2025ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مقتدی مقیم اور امام مسافر ہو تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد مقتدی تیسری اور چوتھی رکعت میں کتنی دیر خاموش کھڑا رہے گا؟

Answer (beginning)

بیان کر دہ صورت میں تیسری اور چوتھی رکعت میں مقتدی سورہ فاتحہ کی مقدار خاموش کھڑا رہے گا، اس لئے کہ مقیم مقتدی ان رکعتوں میں قراءت کے حق میں لاحق کی طرح ہوتا ہے ، اور لاحق اپنی بقیہ رکعتوں میں ( قراءت کے معاملے میں ) مقتدی کے حکم میں ہوتا ہے، اور مقتدی امام کے پیچھے قراءت نہیں کرتا بلکہ جتنی دیر امام قراءت کرتا ہے اتنی دیر خاموش کھڑا رہتا ہے اور آخری دور کعتوں میں مسنون طریقے کے مطابق صرف فاتحہ کی قراءت کی جاتی ہے۔ در مختار ورد المحتار میں ہے (وعبارة الدربين الهلالين) " (مقیم ائتم بمسافر) فهو لا حق بالنظر للأخيرتين "ترجمہ : جو مقیم مسافر کی اقتدا کرے تو وہ آخری دور کعتوں کے اعتبار سے لاحق ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.