Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
احتلام کے بعد کپڑوں پر نشان نہ ہو فقط عضو تناسل پر ہو تو غسل کا حکم
- Fatwa no.
- 3712-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نیند کی حالت میں احتلام ہو ا، خواب دیکھا مگر پھر اٹھنے کے بعد کپڑے وغیرہ پر منی کے نشان نظر نہیں آئے ، ہاں ! عضو تناسل پر منی والی نجاست لگی ہوئی ملی؟
Answer (beginning)
اس صورت میں بھی غسل فرض ہو جائے گا؛ کیونکہ کپڑے پر ہی نشان ہو نالازم نہیں، بلکہ جماع کے علاوہ صور توں میں غسل فرض ہونے کے لیے شہوت کے ساتھ اپنے مقام سے جدا ہو کر مینی کا باہر نکلنا کافی ہے اگر چہ صرف شرمگاہ ا پر ہی لگی ہو اور بیان کی گئی صورت میں یہ شرط پائی جارہی ہے لہذا اغسل فرض ہو گا۔ نور الایضاح میں ہے " ( يفترض الغسل بواحد من سبعة اشياء خروج المني الى ظاهر الجسد اذا انفصل عن مقره بشهوة من غیر جماع) ترجمہ : سات میں سے کسی ایک سبب کے پائے جانے کی وجہ سے غسل فرض ہو تا ہے : جماع کے علاوہ صورتوں میں منی کا جسم کے ظاہری حصے کی طرف نکلنا جبکہ اپنے مقام سے شہوت کے ساتھ جدا ہوئی ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.