Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
یزید بن ابو سفیان رضی اللہ عنہما اور یزید بن معاویہ میں فرق
- Fatwa no.
- 3709-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) یزید بن معاویہ اور یزید بن ابو سفیان میں سے کس نے اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کو شہید کیا تھا؟ اور یزید بن معاویہ ، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا بیٹا تھا اور مفتی صاحب کچھ لوگ کہتے ہیں یزید بن ابوسفیان صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے ؟ اس بارے میں شرعی رہنمائی فرما دیں۔
Answer (beginning)
حضرت سید نا یزید بن ابو سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہما، صحابی رسول (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم) ہیں جو کہ حضرت سید تنا ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بھائی ہیں۔ اور یزید بن معاویہ ہی وہ بد نصیب شخص ہے جس کی پیشانی پر اہل بیت کرام علیہم الرضوان کے بے گناہ قتل کا سیاہ داغ ہے اور جس پر ہر قرن میں دنیائے اسلام ملامت کرتی رہی ہے اور قیامت تک اس کا نام تحقیر کے ساتھ لیا جائے گا، جیسا کہ سوانح کربلا میں صدر الافاضل حضرت علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمتہ اللہ نے بیان فرمایا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.