Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نفاس میں استعمال کی جانے والی چیزیں بعد میں استعمال کرنا
- Fatwa no.
- 3706-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) حالت نفاس میں عورت جو چیزیں استعمال کرتی ہے جیسے چادر ، نقاب وغیرہ انہیں بعد میں استعمال کیا جاسکتا ہے ؟
Answer (beginning)
حالت نفاس میں عورت جو چیزیں (چادر، نقاب وغیرہ) استعمال کرتی ہے ، وہ اس حالت میں محض استعمال کرنے سے ناپاک یا ممنوع الاستعمال نہیں ہو تیں، لہذا انہیں بعد میں استعمال کر سکتے ہیں۔ ہاں ! اگر ان پر کوئی نجاست لگی ہو تو اسے دور کر دیا جائے اور استعمال میں لایا جائے، یادر ہے کہ ! قابل استعمال چیز کو محض حالت نفاس میں استعمال کرنے کی وجہ سے ، بلاوجہ ضائع کر دینے کی اجازت نہیں ہے کہ یہ اسراف ہے اور اسراف ممنوع وناجائز ہے۔ نیز اس حالت میں استعمال ہونے والی چیزوں سے اگر براشگون لیتے ہوئے اور انہیں منحوس سمجھتے ہوئے، ان سے بچنے کا نظریہ ہو ، تو بلاشہ یہ غلط اور تعلیمات اسلام کے خلاف ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.