Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قرآن مجید سننے کا ثواب

Answered by
مولانا محمد نوید چشتی عطاری مدنی
Fatwa no.
3702-WAT
Issued
05 رمضان المبارک 1446ھ / 06 مارچ 2025 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) قرآن پاک ہاتھ میں نہیں ہے، لیکن قرآن کریم سن رہے ہیں، تو کیا اس کا ثواب ملے گا ؟

Answer (beginning)

قرآن مجید کو سنا بھی عبادت اور کار ثواب ہے ، احادیث مبارکہ میں قرآن کریم سننے پر بھی اجر و ثواب کی بشارتیں ارشاد فرمائی گئی ہیں۔ چنانچہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " من استمع آية من كتاب الله كانت له نورا یوم القیامة “ ترجمہ : جن نے قرآن کریم کی ایک آیت سنی ، تو اس کے لیے وہ آیت قیامت کے دن نور ہو گی۔ (مصنف عبدالرزاق، ج3، ص373، رقم الحدیث 6012، المجلس العلمی، الهند) ایک اور حدیث مبارک میں ارشاد فرمایا گیا: " من استمع إلى آية من كتاب الله عز وجل كتب له حسنة مضاعفة "ترجمہ : جس نے قرآن کی ایک آیت سنی ، تو اس کے لیے کئی گنا اجر لکھا جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.