Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
رمضان میں صرف تین دن کے اعتکاف کا حکم
- Fatwa no.
- 3688-WAT
- Issued
- 20 رمضان المبارک 1446ھ / 21 مارچ 2025ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کرنا چاہتا ہو لیکن ملازمت کی وجہ سے اسے اجازت نہ ملے ، تو کیا وہ صرف تین دن کا اعتکاف کر سکتا ہے ؟
Answer (beginning)
جی ہاں! تین دن کا بھی اعتکاف ہو سکتا ہے، لیکن یہ نفل اعتکاف ہو گا، سنت مؤکدہ علی الکفایہ اعتکاف نہیں ہو گا کہ سنت موکدہ علی الکفایہ اعتکاف رمضان المبارک کے آخری پورے عشرے کا ہوتا ہے۔ در مختار میں ہے ” (وهو) ثلاثة أقسام ( واجب النذر) بلسانه وبالشروع وبالتعليق ذكره ابن الكمال (وسنة مؤكدة في العشر الأخير من رمضان) أي سنة كفاية (مستحب في غيره من الأزمنة) هو بمعنى غير المؤكدة. ترجمہ : اعتکاف کی تین اقسام ہیں: زبان سے یا شروع کرنے سے یا تعلیق کرنے نذر ماننے سے واجب ہونے والا۔ اس کو ابن کمال نے ذکر کیا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.