Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
محمد زید سلطان نام رکھنا کیسا ؟ زید نام کا معنی
- Fatwa no.
- 3687-WAT
- Issued
- 20 رمضان المبارک 1446ھ / 21 مارچ 2025ء
Question
(دعوت اسلامی) کیا بچے کا نام محمد زید سلطان رکھا جا سکتا ہے ؟ کہتے ہیں کہ زید تخفیف کا صیغہ ہے ،اس لیے اس کے ساتھ محمد نہیں لکھ
Answer (beginning)
بچے کا نام "محمد زید سلطان " رکھنا جائز ہے۔ زید کا معنی ہے : " اضافہ ، بڑھوتری اور کثرت۔ "زید تخفیف کا صیغہ نہیں، جیسا کہ اس کے معنی سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ اس میں بڑھوتری اور اضافے والے معنی ہیں ، کمی والے معنی نہیں ہیں، لہذازید کے ساتھ نام محمد بھی ملایا جا سکتا ہے ، شرعا اس میں کوئی حرج نہیں۔ زید ، نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے کئی صحابہ کرام علیہم الرضوان کا نام ہے جیسے ، زید بن حارثہ ہیں، زید بن ثابت ہیں، زید بن ارقم ہیں اور زید بن ابی اوفی ہیں، زید بن اسحاق اور زید بن اسلم ہیں وغیر ہ رضی اللہ تعالی عنہم۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.