Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
برے خیالات سے انزال ہو جائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟
- Fatwa no.
- 3682-WAT
- Issued
- 26 رمضان المبارک 1446ھ / 27 مارچ 2025ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر خیالِ بد سے بشہوت انزال ہوا تو روزے کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
برے خیالات صرف سوچنے اور خیال کرنے سے انزال ہونے کی صورت میں روزہ نہیں ٹوٹتا۔ تنویر الابصار و در مختار میں ہے: ” (احتلم او انزل بنظر) ولوالی فرجها مراراً (اوبفكر) وان طال ۔۔۔ (لم يفطر) ترجمہ: احتلام ہو ایا دیکھنے کے ساتھ انزال ہوا، اگر چہ عورت کی شرمگاہ کی طرف بار بار دیکھنے سے ہو اہو یا سوچنے سے انزال ہوا، اگر چہ دیر تک خیال کرنے سے ہوا ہو، تو روزہ نہیں ٹوٹا۔ (تنویر الابصار مع در مختار وردالمحتار، جلد 3، صفحه 421، 428، مطبوعہ کوئٹہ) صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَةُ الله تَعَالٰی عَلَيْهِ لکھتے ہیں: ” بوسہ لیا، مگر انزال نہ ہوا، تو روزہ نہیں ٹوٹا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.