Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز کی کتنی رکعات میں قیام فرض ہے؟

Fatwa no.
3681-WAT
Issued
24 رمضان المبارک 1446ھ / 25 مارچ 2025ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا نماز میں صرف پہلی رکعت میں قیام فرض ہے اور باقی رکعتیں بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں یا تمام رکعتوں میں قیام فرض ہے؟

Answer (beginning)

فرض، واجب اور سنت فجر کی ہر ہر رکعت میں قیام ضروری ہے ، بلا عذر شرعی بیٹھ کر پڑھیں گے ، تو یہ نمازیں نہیں ہوں گی۔ اور تراویح بیٹھ کر بلا عذر پڑھنا مکروہ تنزیہی، ناپسندیدہ ہے، بلکہ بعض علما کے نزدیک تو ہوں گی ہی نہیں۔ ان کے علاوہ بقیہ سنن مؤکدہ، غیر موکدہ اور نوافل کو بلا عذر بیٹھ کر پڑھنا اگر چہ جائز ہے، لیکن افضل یہ ہے کہ کوئی عذر نہ ہو، تو سنت مؤکدہ، غیر مؤکدہ اور دیگر نوافل بھی کھڑے ہو کر ہی ادا کیے جائیں، کیونکہ بلا عذر بیٹھ کر پڑھنے سے ثواب کم ہو جاتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.