Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میت کا چہرہ دکھانے کے لئے میت کو مسجد میں لانا
- Issued
- 24 رمضان المبارک 1446ھ / 25 مارچ 2025ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر مسجد میں نماز جنازہ نہ پڑھا جائے تو کیا صرف میت کا چہرہ دکھانے کیلئے میت کو مسجد میں لایا جا سکتا ہے؟
Answer (beginning)
صرف میت کا چہرہ دکھانے کے لیے بھی اسے مسجد میں نہیں لاسکتے کہ میت کو مسجد میں لانا مطلقا مکروہ ہے۔ محیط برھانی میں ہے " الصلاة على الجنازة في المسجد الذي تقام فيه الجماعة مكروهة۔۔۔ ولأن تنزيه المساجد عن التلوث واجب، وفي إدخال الميت في المسجد احتمال تلويث المسجد بأن يسيل من الميت شيء "ترجمہ : جس مسجد میں جماعت قائم کی جاتی ہے، اس میں جنازہ پر نماز مکروہ ہے، جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مساجد کو گندگی سے بچانا واجب ہے اور میت کو مسجد میں داخل کرنے میں مسجد کے گندگی کے ساتھ متلوث ہونے کا خطرہ ہے یوں کہ میت سے کوئی چیز نکل کر مسجد میں گر جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.