Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پاکستانی گولڈ کی زکوٰۃ یوکے میں نکالنے کا طریقہ

Issued
18 رمضان المبارک 1446ھ / 19 مارچ 2025ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں یو کے میں رہتی ہوں یہاں میرے پاس جو گولڈ ہے، پاکستان کا بنا ہوا ہے اور اب میں نے زکوۃ نکالنی ہے تو پاکستان میں جو گولڈ کاربیٹ چل رہا ہے اس حساب سے نکالوں تو کوئی مسئلہ تو نہیں ہے؟

Answer (beginning)

سونے کی زکوۃ قیمت سے ادا کرنے کی صورت میں آپ پاکستان کے حساب سے گولڈ کاریٹ نہیں لگوائیں گی بلکہ یو کے میں جہاں آپ کے پاس سونا ہے وہاں کی مارکیٹ ویلیو ( یعنی اتنے اور ایسے سونے کی وہاں مارکیٹ میں جو قیمت ہو، اس) کا اعتبار کرتے ہوئے حساب کر کے زکوۃ ادا کریں گی کہ فقہاء کرام فرماتے ہیں: " قیمت اس شہر کے اعتبار سے لگائے، جس شہر میں مال موجود ہے۔" فتاوی ہندیہ میں ہے " ويقومها المالك في البلد الذي فيه المال "ترجمہ : مالک مال اس کی قیمت اس شہر کے اعتبار سے لگائے گا جس شہر میں مال موجود ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.