Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غسل کرنے کے کتنی دیر بعد احرام پہنا جائے؟

Fatwa no.
3671-WAT
Issued
10 رمضان المبارک 1446ھ / 11 مارچ 2025ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عمرہ کے لیے غسل کرنے کے فوراً بعد احرام پہننا ضروری ہے یا کچھ وقت کے لیے کوئی اور لباس پہن کر بھی احرام پہن سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

ہر قسم کے احرام ( چاہے عمرہ کا ہو یا حج کا) کی سنتوں میں سے ہے کہ با طہارت احرام باندھا جائے اور اس میں زیادہ بہتر ہے کہ غسل کر لیا جائے اور اگر وضو کیا تو وہ بھی کفایت کرے گا، اور یہ فضیلت تبھی حاصل ہو گی جبکہ حدث ہونے سے پہلے پہلے احرام باندھا جائے، پس اگر غسل کے بعد احرام باندھنے میں دیر کی یہاں تک کہ حدث ہو گیا اور پھر اس کے بعد احرام باندھا تو فضیلت حاصل نہیں ہو گی۔ لہذا فضیلت پانے کے لیے اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ غسل کے بعد اتنی دیر نہ کی جائے کہ حدث ہو جائے بلکہ حدث ہونے سے پہلے پہلے احرام باندھ لیا جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.