Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

روزے میں پاخانہ کے مقام پر دوائی لگانے کا حکم

Fatwa no.
3668-WAT
Issued
28 رمضان المبارک 1446ھ / 29 مارچ 2025ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مجھے بواسیر کا مرض ہے جس کے لیے مجھے پاخانہ کے مقام پر اندر اور باہر کریم لگانی پڑتی ہے تو کیا میر اروزہ ٹوٹ جائے گا ؟

Answer (beginning)

روزے کی حالت میں ایسے منافذ (راستوں) کے ذریعے چیز داخل کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے جن کا ڈائریکٹ تعلق معدے یا دماغ سے ہوتا ہے۔ ان منافذ میں سے ایک منفذ پاخانہ کا مقام بھی ہے کہ اس کے ذریعے حقنہ کے مقام تک کوئی چیز پہنچ جائے تو وہ معدے تک جاسکتی ہے۔ اسی لئے فقہائے کرام نے روزے کی حالت میں حقنہ لینے سے منع کیا ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر وہ کریم حقنہ کے مقام تک پہنچ جاتی ہے ( یعنی جہاں عمل دیتے وقت حقنہ کا سرار کھتے ہیں ، اس تک ) تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ اور اگر نہیں پہنچتی تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ لہذا احتیاط اسی میں ہے کہ افطاری کے اوقات میں کریم لگائیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.