Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عمرہ کرنے والا، بچے / بچی کو اٹھا کر طواف کےکتنے چکر لگائے؟
- Fatwa no.
- 3656-WAT
- Issued
- 12 رمضان المبارک 1446ھ / 13 مارچ 2025ء
Question
(دعوت اسلامی) اگر کسی کا بچہ چھوٹا ہو اور اس کو بھی عمرہ کروانے کی نیت ہو تو ایسی صورت میں جب وہ ماں وغیرہ اپنے بچے یا بچی کو لے کر طواف کرے گی تو طواف کے 7 پھیرے کرے گی یا 14 پھیرے کرے گی یعنی کیا بچے کے علیحدہ سے پھیرے کرنے ضروری ہیں؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں اگر ماں وغیرہ اپنے اور بچے دونوں کے طواف کی ایک ساتھ نیت کر لیتی ہے تو طواف کے فقط سات پھیرے ہی کافی ہوں گے کہ اس صورت میں یہ ساتوں پھیرے دونوں کی طرف سے شمار ہوں گے ، چودہ پھیرے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہاں یہ یادر ہے کہ ! جب اپنی نیت کے ساتھ ساتھ بچے کی طرف سے بھی طواف کی نیت ہو، تو طواف کے ہر پھیرے میں استلام دو بار کرنا ہو گا، ایک بار اپنی طرف سے اور ایک بار بچے کی طرف سے۔ ہاں ! طواف کے نوافل بچے کی طرف سے کوئی دوسرا نہیں پڑھ سکتا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.