Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جمعہ کی مکمل نماز میں نیت کرنے کا طریقہ

Fatwa no.
3645-WAT
Issued
03 رمضان المبارک 1446ھ / 04 مارچ 2025ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جمعہ کی مکمل نماز میں نیت کس طرح کی جائے گی ؟ تفصیل بتادیں۔

Answer (beginning)

جمعہ کی نماز میں ٹوٹل 14 رکعتیں ہیں: فرض جمعہ سے پہلے چار رکعت سنت مؤکدہ ہیں، پھر دور کعت فرض جمعہ ہیں، اس کے بعد پھر چار رکعت سنت مؤکدہ، پھر دور کعت سنت غیر مؤکدہ اور دو نفل ہیں۔ ان کی نیت کے متعلق تفصیل: فرض جمعہ میں دور کعت فرض جمعہ کی نیت کریں گے اور اس کے علاوہ بقیہ تمام سنتوں اور نفل میں جمعہ کی سنت اور جمعہ کے نفل کی نیت کریں گے۔ فرض سے پہلے کی چار رکعت سنت میں، جمعہ سے پہلے کی سنت اور فرض کے بعد کی چھ سنتوں میں جمعہ کے بعد کی سنت کی نیت کریں گے ، اور نفل میں نفل کی نیت کریں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.