Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گردے میں انفیکشن کی وجہ سے روزہ چھوڑنے کا حکم

Fatwa no.
3642-WAT
Issued
03 رمضان المبارک 1446ھ / 04 مارچ 2025ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک اسلامی بہن کے گردے میں انفیکشن ہو گیا ہے ، اور ڈاکٹر نے ان کو روزہ رکھنے سے منع کیا ہے تو اب روزہ کا کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں گردے کے انفیکشن کی وجہ سے اگر روزہ رکھنے کی صورت میں بیماری بڑھ جانے یا دیر سے ٹھیک ہونے کا صحیح اندیشہ ( یعنی غالب گمان ) ہے، تو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے۔ اور غالب گمان تین طرح سے حاصل ہو سکتا ہے: اس کی کوئی واضح علامت ہو یا سابقہ ذاتی تجربہ ہو یا مسلمان غیر فاسق ماہر ڈاکٹر کے بتانے سے معلوم ہو ا ہو ، اور اگر کہیں غیر فاسق میسر نہ ہو تو پھر ضروری ہے کہ اس کی بات پر غور و فکر کرنے کے بعد دل جمتا ہو کہ یہ ڈاکٹر خوامخواہ نہیں کہہ رہا۔ اور اس صورت میں بھی اولا دینی ذہن رکھنے والے سے رابطہ کیا جائے اور احتیاط یہ ہے کہ دو تین مزید ماہر ڈاکٹروں سے اس بارے میں مشورہ کر لیا جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.