Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

چھوٹے چھوٹے دانوں سے خارش کی وجہ سے نکلنے والے پانی کاحکم

Issued
16 رمضان المبارک 1446ھ / 17 مارچ 2025ء

Question

كا حكم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میرے چہرے پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں جن کو خارش کرنے سے ان سے پانی نکل آتا ہے ، چہرے کے دانوں سے نکلنے والا یہ پانی پاک ہے یا نا پاک؟

Answer (beginning)

چہرے کے دانوں سے جو پانی نکلے اگر وہ بہنے کے قابل ہو تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا اور یہ پانی ناپاک بھی ہو گا اور لباس یا بدن پر لگے گا تو لباس یا بدن ناپاک ہو جائے گا اور اگر یہ پانی بہنے کے قابل نہیں بلکہ صرف چمک جاتا ہے یا فقط ابھر آتا ہے مگر بہہ نہیں سکتا، تو یہ پانی ناپاک نہیں اور نہ ہی اس کی وجہ سے وضو ٹوٹے۔ فتاوی ہندیہ میں ہے "و إن قشرت نقطة وسال منها ماء أو صديد أو غيره إن سال عن رأس الجرح نقض وإن لم يسل لا ينقض “ترجمہ : اگر گر می دانہ ( آبلہ ) چھل گیا اور اس سے پانی، پیپ یا کوئی اور رطوبت نکلے ، تو اگر وہ زخم کے کنارے سے بہہ جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا، اور اگر نہ بہے تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.