Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

خراب کھانا کپڑے یا بدن پر لگنے کا حکم

Fatwa no.
3634-WAT
Issued
13 رمضان المبارک 1446ھ / 14 مارچ 2025ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ اگر کھانے والی کوئی چیز خراب ہونے کے بعد کپڑوں یا جسم پر لگ جائے تو کیا کپڑے اور جسم ناپاک ہو جائیں گے ؟

Answer (beginning)

پاک خراب کھانا جسم یا کپڑے پر لگ جائے تو جسم یا کپڑانا پاک نہیں ہو گا کیونکہ کھانے پینے والی پاک اشیاء خراب ہونے کے بعد نا پاک نہیں ہو جاتیں، البتہ ! خراب ہو کر مضر (نقصان دہ) ہو جاتی ہیں، اس لئے قصد ا ان کو کھانا حرام ہوتا ہے۔ حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح شرح نور الایضاح میں ہے "سائر الأطعمة تفسد بطول المكث ولا تنجس اهـ لكن يحرم الأكل في هذه الحالة الإيذاء لا للنجاسة كاللحم إذا أنتن يحرم أكله ولا يصير نجسا "ترجمہ: تمام کھانے زیادہ دیر رکھنے کی وجہ سے خراب ہو جاتے ہیں اور ناپاک نہیں ہوتے لیکن اس حالت میں ایذاء وضرر کی وجہ سے ان کو کھانا حرام ہے نہ ناپاکی کی وجہ سے، جیسے گوشت کہ جب اس میں…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.