Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

Dry Eyes (خشک آنکھوں) سے بہنے والے پانی کا حکم

Fatwa no.
3633-WAT
Issued
11 رمضان المبارک 1446ھ / 12 مارچ 2025ء

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میری آنکھوں سے پانی بہتا ہے ، ڈاکٹر کو چیک کروایا ہے تو اس نے بتایا ہے کہ کوئی انفیکشن نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اور مسئلہ ہے۔ بس Dry Eyes ہے۔ تو کیا اس صورت میں آنکھوں سے نکلنے والا پانی ناپاک ہو گا یا پاک؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر فقط Dry Eyes (خشک آنکھوں) کے سبب پانی نکلتا ہے اور کوئی بیماری وغیرہ نہیں ہے تو یہ نکلنے والا پانی ناپاک نہیں اور نہ اس کی وجہ سے وضو ٹوٹے گا۔ کیونکہ آنکھ سے نکلنے والا وہ پانی ناپاک اور وضو توڑنے والا ہوتا ہے ، جو آنکھ سے کسی درد یا بیماری کی وجہ سے نکلے کہ اس میں پیپ وغیرہ نجاستوں کی آمیزش (مکسنگ) کا گمان ہو تا ہے، جبکہ فقط آنکھیں خشک ہونے کی وجہ سے نکلنے والے پانی کا معاملہ ایسا نہیں، لہذا یہ پانی ناپاک بھی نہیں اور اس سے وضو بھی نہیں ٹوٹے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.