Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سجدے میں جاتے ہوئے کپڑا اوپر کرنا
- Fatwa no.
- 3629-WAT
- Issued
- 02 رمضان المبارک 1446ھ / 03 مارچ 2025ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سجدے میں جاتے ہوئے جبہ یا کرتا پکڑ کر اوپر کرنا کیسا؟
Answer (beginning)
سجدے میں جاتے ہوئے ہاتھوں سے جبہ یا کرتہ پکڑ کر اوپر کرنا مکروہ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے کہ یہ کف ثوب(کپڑا سمیٹنے ) میں داخل ہے، جس سے حدیث پاک میں منع فرمایا گیا ہے۔ اور اس طرح پڑھی ہوئی نماز ، واجب الاعادہ (یعنی دوبارہ پڑھنا واجب) ہے۔ جو ہرہ نیرہ میں ہے " ولا یکف ثوبه وهو أن يرفعه من بين يديه أو من خلفه إذا أراد السجود«قال -عليه السلام - أمرت أن أسجد على سبعة أعظم لا أكف ثوبا ولا أعقص شعرا» "ترجمہ : نمازی اپنے کپڑے نہ سمیٹے اور سمیٹنا یہ ہے کہ سجدہ کرتے وقت آگے یا پیچھے سے کپڑا اٹھا لے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.