Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جو نہ روزہ رکھ سکے اور نہ فدیہ دے سکے اسکا حکم؟

Fatwa no.
3626-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص ایسا ہے ، جو روزہ نہیں رکھ سکتا اور وہ فدیہ بھی نہیں ادا کر سکتا، تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

شیخ خانی ( یعنی وہ شخص جو بڑھاپے کے سبب اتنا کمزور ہو چکا ہو کہ حقیقتا روز در رکھنے کی طاقت نہ ہو، نہ سردی میں نہ گرمی میں ، نہ لگا تار نہ متفرق طور پر اور نہ ہی آئندہ زمانے میں روزہ رکھنے کی طاقت آنے کی امید ہو ، ایسے شخص) کے لیے روزور کھنے کی بجائے فدیہ دینے کا حکم ہے۔ لیکن اگر وہ شخص واقعی فدیہ ادا کرنے پر بھی قدرت نہ رکھتا ہو ، تو جب تک قدرت نہ ہو ، اس پر فدیہ دینا لازم نہیں بلکہ ایسا شخص اللہ کی بارگاہ میں استغفار کر تا رہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.