Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بارہ رکعت نفل پڑھنے کی نیت کی اور دس پر سلام پھیر دیا

Fatwa no.
3609-WAT
Issued
27 شعبان المعظم 1446ھ / 26 فروری 2025ء

Question

(دعوت اسلامی) کسی نے 12 رکعت نفل ایک سلام سے پڑھنے کی نیت کی اور بھولے سے 10 کے بعد ہی سلام پھیر دیا۔ اب کیا تمام نفل دوبارہ پڑھنے ہوں گے یا صرف 2 جو رہ گئے۔ شرعی حکم کیا ہو گا۔

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں دس رکعتیں نفل ادا ہو گئیں، اب مزید دور کعت نفل پڑھنا لازم نہیں ہیں، اس لیے کہ نفل کاہر شفع ( یعنی دور کعت) علیحدہ نماز ہے لہذا نیت اگر چہ 12 رکعت کی تھی لیکن نیت کرنے سے 12 لازم نہیں ہوئی تھیں بلکہ اس سے صرف دو ہی لازم ہوئی تھیں، اور دو ہی شروع ہوئی تھیں ، پھر اس کے ساتھ جتنی شروع کی جاتی رہیں ، وہ ادا کرنے سے ادا ہوتی رہیں، اور جب 10 رکعات ادا کیں تو وہ 10 ادا ہو گئیں لیکن اس سے آگے نفل شروع نہیں کیے تو وہ لازم بھی نہیں ہوئے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.