Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کافر کے اچھے اعمال کا صلہ
- Fatwa no.
- 3606-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا جنت میں صرف مسلمان جائیں گے ؟ اگر کوئی کا فر دنیا میں اچھے کام کرتا ہے تو کیا وہ بھی جنت میں جائے گا؟
Answer (beginning)
جی ہاں ! جنت میں صرف مسلمان جائیں گے ، کوئی کافر جنت میں نہیں جائے گا۔ دنیا میں کوئی کافر کتنا ہی اچھا عمل کرلے، اگر وہ کفر کی حالت میں مرا، تو آخرت میں اسے نیک اعمال کا کوئی ثواب نہیں ملے گا، اللہ تعالیٰ نے اپنی شانِ عدل سے یہ قطعی قانون بنایا ہے کہ اچھے اعمال پر آخرت میں جزا پانے کے لئے ایمان شرط ہے۔ اگر کوئی یہ شرط پوری کرتا ہے تو آخرت میں جزا کا حق دار ہے ورنہ اسے دنیا ہی میں عزت ، دولت ، شہرت، منصب، رزق، سہولیات اور اس طرح کی چیزیں صلہ میں دیدی جاتی ہیں لیکن آخرت میں اس کے اعمال باطل قرار پاتے ہیں۔ جو ایمان نہ لائے ان کے اعمال خدا کی بارگاہ میں باطل و مردود ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.