Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

زلفیں رکھنے کا سنت طریقہ

Fatwa no.
3604-WAT

Question

(دعوت اسلامی) مفتیان اکرام سے ایک سوال ہے کہ سنت کے مطابق زلفیں رکھنے کا طریقہ باحوالہ ارشاد فرما دیں۔

Answer (beginning)

اس کا سنت طریقہ یہ ہے کہ پورے سر کے بال آدھے کان یا کان کی لو تک رکھے جائیں، یازیادہ سے زیادہ اتنے کہ کندھوں کو چھونے لگیں، اور سر کے درمیان سے مانگ نکالی جائے۔ البتہ کندھوں سے نیچے تک بال بڑھانا ناجائز و گناہ ہے کہ اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے، اور حدیث پاک میں عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت کی گئی ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ” لعن الله المتشبهين من الرجال بالنساء، ولعن المتشبهات من النساء بالرجال “ ترجمہ: اللہ تعالی کی لعنت ہو ان مردوں پر جو عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کریں اور ان عور توں پر جو مر دوں کے ساتھ مشابہت اختیار کریں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.