Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جمعہ کے خطبہ یا تقریر کے دوران پہلی صف میں جاکر بیٹھنے کا حکم
- Fatwa no.
- 3597-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سوال یہ ہے کہ جمعہ کی تقریر ہو رہی ہو اور خطیب کے سامنے کی صفوں میں جگہ ہو ، اور پیچھے کی صفوں میں لوگ بیٹھے ہوں، تو پیچھے سے آنے والا شخص سامنے کی صف میں جا کر بیٹھ سکتا ہے ؟ اگر یہی معاملہ خطبہ کا ہو تو کیا حکم ہو گا؟ رہنمائی فرما دیں۔
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں جمعہ کے خطبہ کے دوران تو بعد میں آنے والے کو اگلی صف میں آنے کی شرعا اجازت نہیں، مسجد میں جہاں پہنچا ہے ، وہیں بیٹھ جائے اگر چہ اگلی صف میں جگہ باقی ہو کیونکہ شرعی طور پر خطبہ جمعہ کے دوران خاموش رہنا اور اسے غور سے سننا واجب ہوتا ہے ، اس دوران چلنا پھرنا، کھانا، پینا، بات چیت کرنا وغیرہ الغرض ہر وہ کام جو خطبہ سننے میں محل ( خلل ڈالنے والا) ہو ، وہ حرام ہے اگر چہ فی نفسہ وہ نیکی کا کام ہو، یہاں تک کہ گردن پھیر کر ادھر اُدھر دیکھنے کو بھی فقہائے کرام نے سننے میں مخل ( خلل ڈالنے ولا ) شمار کیا اور ناجائز بتایا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.