Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جنبی کے کپڑوں کا حکم

Fatwa no.
3582-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) حالت جنابت میں اگر کپڑے چینج کیے تو کیا جو کپڑے چینج کر کے پہنے وہ بھی ناپاک ہو جائیں گے ؟

Answer (beginning)

حالت جنابت میں اگر جسم پر کوئی ایسی نجاست نہ ہو کہ جو کپڑوں پر لگے تو کپڑے تبدیل کرنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے اگر چہ جنابت والے کا پسینہ اس میں لگے کہ جنبی کا پسینہ پاک ہے۔ جوہرہ نیرہ میں ہے ”و عرق الجنب والحائض والنفساء طاهر “ ترجمہ : جنبی، حائضہ اور نفاس والی عورت کا پسینہ پاک ہے۔ (الجوهرة النيرة، ج 1، ص 21، المطبعة الخيرية) سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہوا کہ جنبی غسل سے پہلے پاک تہبند پہن لے تو کیا وہ تہبند پاک رہے گا یا نہیں ؟ اس کے جواب میں فرمایا: " تہبند پاک رہے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.