Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں ثناء کے ساتھ مزید اوراد پڑھنا

Fatwa no.
3580-WAT
Issued
14 شعبان المعظم 1446ھ / 13 فروری 2025 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نماز میں تحمید کے ساتھ کوئی اور دعائیہ الفاظ پڑھ سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

فرض نمازوں میں صرف ثنا ( یعنی سبحانک اللھم) پر اکتفا کیا جائے گا، اس پر اضافہ نہیں کیا جائے گا، احادیث میں ثنا کی جگہ جو اوراد و اذکار وارد ہوئے ہیں، وہ نفل نماز میں پڑھنے پر محمول ہیں یعنی اگر کوئی شخص نوافل میں ثنا پڑھنے کے بعد احادیث میں وارد ہونے والے دیگر اذکار بھی پڑھتا ہے ، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ در مختار میں ہے ”(فراسبحانک اللهم مقتصرا علیه) فلا یضم وجهت وجهی الا فی النافلة “ یعنی نمازی ”سبحانک اللھم “ پڑھے گا، اس پر اکتفا کرتے ہوئے اور ”و جھت وجھی“ نہیں ملائے گا مگر نوافل میں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.