Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

انڈے اور پیاز کا تیل لگا کر نماز پڑھنا

Question

(دعوت اسلامی) انڈے اور پیاز کا تیل لگا کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہو گا؟

Answer (beginning)

انڈے اور پیاز کے تیل میں بد بو ہوتی ہے، اس کے لگے ہونے کی حالت میں جب تک بو ختم نہ ہو نماز مکروہ اور مسجد میں جانا حرام، جیسے حقے کے پانی سے وضو کا حکم ہے۔ مسجد کو بد بو سے بچانے کے متعلق سنن نسائی میں حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ، وہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”من اكل من هذه الشجرة، قال اول يوم: الثوم، ثم قال : الثوم والبصل والكراث فلا يقربنا في مساجدنا، فان الملائكة تتاذى مما يتاذي منه الانس“ ترجمہ : جو اس درخت سے کھائے ( پہلے دن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لہسن کا فرمایا، پھر لہسن، پیاز اور گند نا یعنی لہسن کے مشابہ ایک بو والی سبزی…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.