Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سونے والوں کے پیچھے نماز پڑھنا

Fatwa no.
3578-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سر دیاں ہیں گاؤں میں آگ جلانے والے کچے مٹی کے کمرے ہوتے ہیں۔ جو گرم رہتے ہیں دوسرے روم میں سردی ہوتی ہے تو نماز کی جگہ تھوڑی ہوتی ہے۔ تو آگے جو لوگ سورہے ہوتے ہیں ہماری نماز ہو جائے گی ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر سونے والوں سے کسی مضحکہ خیز حرکت کا اندیشہ ہو تو پھر ان کی طرف نماز نہیں پڑھیں گے ، ورنہ اس میں کوئی حرج نہیں اور حدیث مبارک سے یہ عمل ثابت ہے۔ سید تناعائشہ صدیقہ رضی الله عنها بیان فرماتی ہیں: "كنت أنام بين يدي رسول الله صلى الله عليه وسلم، ورجلاي في قبلته، فإذا سجد غمزني فقبضت رجلي، فإذا قام بسطتھما ترجمہ : میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لیٹی ہوتی تھی اور میرے پاؤں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہوتے تھے ، جب آپ سجدہ کرتے تو مجھے ہلکا سا اشارہ کرتے ، تو میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی، اور جب آپ قیام فرماتے تو میں انہیں دوبارہ پھیلا لیتی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.