Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا پیٹ کی بیماری میں فوت ہونے والا شہید ہے؟
- Fatwa no.
- 3576-WAT
- Issued
- 21 شعبان المعظم 1446ھ / 20 فروری 2025ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) پیٹ کی بیماری سے جو فوت ہوا اس کو شہادت کا رتبہ ملے گا۔ کیا ایسی کوئی روایت ہے؟ پیٹ کی بیماری سے کیا مراد ہے اس کی وضاحت بھی فرمادیں۔
Answer (beginning)
جی ہاں پیٹ کی بیماری سے مرنے والے کے متعلق حدیث مبارک میں فرمایا گیا ہے کہ وہ شہید ہے۔ اور یہاں شہید سے مراد شہید حکمی ہے ، شہید فقہی مراد نہیں ہے۔ سنن ابی داؤد میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "الشهادة سبع سوى القتل في سبيل الله المطعون شهيد والغرق ،شهید و صاحب ذات الجنب شهيد، والمبطون شهيد و صاحب الحريق شهيد، والذي يموت تحت الهدم شهيد، والمرأة تموت بجمع شهید" یعنی اللہ کے راستے میں قتل ہونے کے علاوہ سات شہادتیں ہیں: (1) جو طاعون سے وفات پائے (2) جو ڈوب کر وفات پائے (3) ذات الجنب میں وفات پائے (4) جو پیٹ کی بیماری کی وجہ سے وفات پائے (5) جو جل کر وفات پائے (6) جو کسی چیز…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.