Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا جمعہ کے قعدہ میں شامل ہونے سے جمعہ ہوجاتا ہے؟

Fatwa no.
3575-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص جمعہ میں قعدہ میں شامل ہوا ہو ، اسے رکوع نہ ملا ہو تو کیا اس کی نماز جمعہ ہو جائے گی، اور ثواب مل جائے گا؟ رہنمائی فرما دیں۔

Answer (beginning)

جی ہاں ! اس کی نماز جمعہ ہو جائے گی اور ثواب بھی ملے گا جبکہ امام کے سلام کے بعد اپنی دور کعتیں سورہ فاتحہ و سورت کے ساتھ ادا کر لے، جس طرح عام نمازیں ادا کی جاتی ہیں کیونکہ جو شخص جمعہ کی نماز میں امام کے سلام پھیرنے سے پہلے جماعت میں شامل ہو گیا، اس کی نماز جمعہ ہو جاتی ہے ، اسے جمعہ کا ثواب بھی ملتا ہے ، البتہ شروع سے جماعت میں شامل ہونے والے نمازی کے مقابلے میں کم ثواب ملے گا۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ بالکل آخر میں جائیں اور فقط جماعت میں یا تشہد میں شامل ہو کر جمعہ اور اس کا ثواب حاصل کر لیں، بلکہ جمعہ کے لیے پہلی اذان کے بعد سے ہی سعی کرنالازم ہو جاتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.