Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اوابین کے چھ نوافل میں ثناء اور درود کا طریقہ

Fatwa no.
3570-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مغرب میں اوابین کی نماز 6 رکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھیں تو تیسری اور پانچویں رکعت میں پھر سے ثنا پڑھنی ہے یا نہیں ؟ اور قعدے میں التحیات کے بعد درود ابراہیمی پڑھنا ہے یا نہیں ؟ اسے پڑھنے کا صحیح طریقہ ارشاد فرما دیں۔ اور ان چھ رکعتوں میں ہماری مغرب کی سنتیں بھی ہو جائیں گی یا نہیں ؟ ر ہنمائی فرما دیں۔

Answer (beginning)

اوا بین کے متعلق دونوں باتوں کا اختیار ہے کہ چاہے تو ایک سلام سے پڑھ لے اور چاہے تو دو یا تین سلاموں سے۔ البتہ ! بہتر یہ ہے کہ تین سلاموں سے پڑھے یعنی ہر دور کعت پر سلام پھیرے۔ اگر ایک سلام سے پڑھی تو ہر قعدے میں تشہد کے بعد درود و دعا بھی پڑھے اور پہلی، تیسری اور پانچویں رکعت کے شروع میں ثنا بھی پڑھے۔ نیز ان چھ رکعتوں میں مغرب کی سنتیں بھی داخل ہیں، لہذاوہ بھی ادا ہو جائیں گی۔ در مختار میں ہے: ” ( ویستحب ۔۔۔ ست بعد المغرب) ليكتب من الأوابين (بتسليمة) أوثنتين أو ثلاث ۔۔۔ وهل تحسب المؤكدة من المستحب ويؤدى الكل بتسليمة واحدة؟

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.