Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
گھر کے دو کمروں میں ایک ہی آیتِ سجدہ پڑھنے پر کتنے سجدے ہونگے؟
- Fatwa no.
- 3569-WAT
Question
ہونگے؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کسی نے گھر کے ایک کمرے میں بیٹھ کر آیت سجدہ پڑھی اور اس پر سجدہ واجب ہو گیا، اب اس نے دوسرے کمرے میں بیٹھ کر پھر وہی آیت سجدہ پڑھی، تو کیا اس پر دوسر اسجدہ واجب ہو گا؟ اسی طرح اگر کسی بالغ طالب علم نے چھوٹے مدرسے یا چھوٹی مسجد میں ایک مرتبہ اپنی جگہ پر بیٹھ کر آیت سجدہ پڑھی اور دوسری مرتبہ قریب ہی جا کر اپنے استاد صاحب کو سبق سناتے وقت وہی آیت سجدہ پڑھی، تو اب اس طالب علم پر ایک سجدہ واجب ہو گا یا دو ؟
Answer (beginning)
اگر کسی شخص نے گھر کے ایک کمرے میں بیٹھ کر آیت سجدہ پڑھی ، پھر وہی آیت دوسرے کمرے میں بیٹھ کر ایک یا کئی بار پڑھی، تو اس پر صرف ایک سجدہ واجب ہو گا، کیونکہ ایک ہی گھر کے ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جانے سے مجلس نہیں بدلے گی (جبکہ مکان بڑا نہ ہو جیسے شاہی محل، اگر ایسا ہو اتو وہاں ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جانے سے مجلس بدل جائے گی اور دوسری مرتبہ وہی آیت پڑھنے سے دوسر اسجدہ لاز ہو گا)۔ البتہ ! دو یا اس سے زیادہ مختلف آیات سجدہ تلاوت کیں، تو اب اس صورت میں ایک سجدہ کافی نہیں ہو گا، بلکہ ہر بار کے لیے الگ الگ سجدہ کرنا واجب ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.